Eelaafhmi

اقوال زریں باباسائیں حسن الدینؒ

محمدؐوآلِؑ محمدکامقام ہمارے خیال کی پروازسےوراہے، خیال وقت کی پیداوار ہے اور وہ وقت کی قید سے بے نیاز ہیں۔

اصل شہادت ،پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر صحیح عمل کرکے یہ گواہی دینا ہے کہ وہ سچے رسول ؐ ہیں اور اللہ مالک برحق ہے۔

جسے زندگی میں حالتِ کشف حاصل ہوجائے وہ روز ِقیامت انعام یافتگان میں شامل ہو گا، بلکہ باذن اللہ شفاعت کا حقدار ہوگا۔

دین اصل میں عجز و انکساری کا طلبگار ہے، اور فطری سادگی اس کی بنیاد ہے۔

اگر احوال میں سے کچھ انعام میسّر آئے تو اس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔

ماں باپ کی تعظیم کرنے کا درجہ بہت بلند ہے اور منازلِ سلوک طے کرنے میں آسانی کا باعث ہے۔

کسی کی سمجھائی بات سے اپنا ہی فائدہ ہوجائے تو بڑی غنیمت ہوتی ہے۔

لوگ اگر طعن و تشنج کریں تو ان کا برا نہیں منانا چاہیے ،یہ نفس کی اصلاح کرتا ہے۔

بلاوجہ کی لمبی نصیحتوں سے اجتناب اچھا ہوتا ہے۔

    ہم سے رابطہ کریں۔